اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی ہے کہ مصر، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کریگا۔ انھوں نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ مصر کی حکومت، غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق موثر اقدامات عمل میں لائے گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے پیش نظر، مصری حکومت سے اس وقت کافی توقعات وابستہ ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ، رفح کی گذرگاہ سے دواؤں اور خوراک کی ترسیل اور زخمیوں کی منتقلی کیلئے راہ ہموار کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲